اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

خورشید احمد شاہ کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات،دونوں بیویوں، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائداد کی تفصیلات طلب،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 30  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) سکھر نے سابق قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید احمد شاہ کے خلاف باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کردیں۔ نیب سکھر نیاس ضمن میں  ڈپٹی کمشنر دادو کو باقاعدہ لیٹر جاری کردیا ہے،نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ  اور انکے اہلخانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لیٹر جاری کیا گیا،

نیب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں خورشید شاہ، انکی دونوں بیویوں، بیٹے، بیٹیوں اور بھتیجوں کی جائداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر دادو سے خورشید شاہ اور انکے اہلخانہ کی پانچ روز کے اندر جائیداد کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ اور انکے فرزند جنید قادر کی جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 31جولائی کو  قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  اور سابق اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی  خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔نیب اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت  ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مجموعی طور پر9 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔خورشیدشاہ کے علاوہ سابق گورنر خیبرپختونخوا  اور ن لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کیخلاف بھی تحقیقات کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سابق سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخوا امتیاز ایوب، وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران اور متعدد اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر تنویر الحسن گیلانی کے خلاف عدم شواہد کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا بھی گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کیخلاف اثاثہ جات چھپانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ کے سکھر بینچ کے سامنے زیر سماعت ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما طاہر شاہ

نے خورشید شاہ کی الیکشن 2018میں کامیابی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا ہے کہ خورشید شاہ نے 2011 میں شاہ فوڈ انڈسٹری خریدی اور 2017 میں مالکانہ حقوق  حاصل کیے لیکن 2018 نامزدگی فارم میں ظاہر نہیں کی۔پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی ہے کہ جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کے جرم میں خورشید شاہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی جائے اور انہیں الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…