تحریک انصاف نے بچت مہم میں ایک اور قدم بڑھا دیا ، سرکاری گاڑیوں کی خریداری، نئی نوکریوں پر پابندی عائد

24  اگست‬‮  2019

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیےمزید کفایت شعاری اور بچت اقدامات کرتے ہوئے وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں اورسرکاری تنظیموں پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

گاڑیوں پر پابندی تمام موجودہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی ہوگی،روزنامہ جنگ کے مطابق وزارت خزانہ کے جاری میمورنڈم میں سرکاری محکموں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے علاوہ ہرقسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، مجاز افسران کو صرف ایک اخبار ، میگزین تک محدود کر دیا گیا ہے ، سرکاری اداروں کے پرنسپل اکائونٹنگ افسران بجلی ، گیس ، ٹیلی فون ، پانی وغیرہ کے بلوں ، اثاثہ جات کی خریداری کے اخراجات ، مرمتی کاموں اور دیگر آپریشنل اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کو یقینی بنائیں اور مالی سال کے لیے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کم سے کماخرجات کریں ، یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ سرکاری خط وکتابت کے لیے کاغذ کی دو نوں اطراف کو استعمال میں لایا جائے، وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں اور سرکاری تنظیموں کے ناگزیرضروریات کو پورا کرنے لیے ایک کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صرف ضروری ، ناگزیر صورت میں گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں کی تخلیق سے متعلق تجاویز کا جائزہ لے گی ،کفایت شعاری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل فنانس سیکریٹری (اخراجات )ہونگے ۔یاد رہے کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تھی تو وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…