اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر گیجندرا سنگھ شیکھاوت نے پاکستان کو سپلائی کیا جانے والا پانی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کو نہیں چھیڑیں گے لیکن جو ہمارے حق کا پانی ہے وہ ہم واپس لے لیں گے تاکہ ہم اس سے اپنی زراعت اور پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔ اس حوالے سے ریسرچ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
پانی کا بہت بڑا ذخیرہ ہے جسے ہم اپنے پاس رکھیں گے اور خود ہی استعمال کریں گے۔ سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی کئی ایسے دریا ہیں جو پاکستان میں موجود دریاؤں سے جا کر ملتے ہیں اور جن کے حوالہ سے کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے لہٰذا وہاں کا پانی ہم اپنے پاس ہی رکھیں گے۔یاد رہے کہ بھارت نے اس سے پہلےسیلابی ریلوں کا رخ پنجاب اور گلگت بلتستان کی جانب موڑ دیا تھا۔