اطلاع کے بغیر بھارتی کی جانب سے پانی چھوڑنے پر پاکستان کے بڑے علاقے میں سیلابی صورتحال، پولیس، رینجرز اور فوج طلب

20  اگست‬‮  2019

قصور(آن لائن)بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیشگی اطلاع دیئے بغیر پانی چھوڑنے دیا، جس کے بعد دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ڈی سی قصور اظہر حیات کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیش نظر تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور پولیس، رینجرز اور فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔فلوڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں 1.5 لاکھ کیوسک کا ریلا پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے۔

ڈویژن حکام کے مطابق انڈیا نے بھارتی پنجاب میں واقع بھاکڑا ڈیم سے پانی چھوڑا ہے جس کی وجہ سے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔سیلاب اور حفاظتی اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں 31 امدادی کیمپ کے قیام کے ساتھ مسلسل صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) برگیڈیئر مختار احمد کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ والا پر پانی کا لیول 17.80 فٹ اور بھاؤ 37640 کیوسک ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے 1.5 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آج شب سے کل دوپہر تک گنڈا سنگھ والا ہیڈ ورکس سے گزرے گا، 23 اگست کو یہ ریلا سیلیمانکی ہیڈ ورکس سے گزرے گا اور 25اگست تک یہ ریلہ اسلام ہیڈ ورکس پر پہنچ جائے گا۔ان کے مطابق سیلاب 28 اگست کو پنجند کے مقام پر دریائے چناب میں شامل ہو جائے گا۔ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے پنجاب، متعلقہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پاک فوج کے دستے تمام تیاریاں مکمل کیے ہوئے ہیں اور دریا کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کی منتقلی کا پلان تیار ہے اور ہنگامی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…