ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے والے کیبل آپریٹرز کو سخت سزا سنا دی

datetime 20  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (اے این این ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے بھارتی مواد نشر کرنے پر کراچی اور حیدر آباد میں کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ پیمرا نے کراچی اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں بھارتی مواد نشر کرنے اور پیمرا کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر کارروائیاں کیں۔کارروائی میں ضلع بے نظیرآباد کے سندھ کیبل نیٹ ورک اور اسکائی ورلڈ کیبل نیٹ ورک کا سامان ضبط کیا گیا۔

کراچی میں گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بلیو رِبن اور گارڈن کیبل نیٹ ورک کا سامان بھی ضبط کیا گیا۔ضبط کیے گئے سامان میں سیٹیلائٹ ریسیور، ٹرانسمیٹرز، نوڈز، سی پی یو، وائی فائی ڈیوائس اور ڈونگلز شامل ہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔گزشتہ دنوں پیمرا نے بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات نشر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…