جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

 رانا ثناء اللہ کے داماد  اور ملزم رانا خالد محمودکو   انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیاگیا،بڑا حکم جاری

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیرقانون  اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ خاں کے داماد رانا احمد شہریار خاں اور ملزم رانا خالد محمودکو ایڈیشنل سیشن جج نگران جج انسداددہشتگردی کی عدالت مین پیش کیا گیا

عدالت نے پولیس استدعا پر دونوں ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ ملزمان کو آئندہ تاریخ پیشی 22اگست کو عدالت میں پیش کیا جائے آن لائن کے مطابق  تھانہ سمن آباد کے علاقے میں دو بھائیوں آصف بٹ اور عمران بٹ کے قتل کیس میں ملوث مزمل شاہ اور  شوٹر علی رضا  کی گرفتاری کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ کہ دونوں ملزمان سنٹرل جیل میں بند ہیں انہیں عدالت میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے عدالت نے عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر ملزمان مزمل شاہ اور شوٹر علی رضا کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا  یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پرسابق صوبائی وزیرقانون  اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ خاں کے عزیزواقارب کی جائیدادیں بھی سرکاری تحویل میں لے لی ہے ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل سمن آباد پولیس نے گوجرانوالہ کے علاقہ میں ایک مقام پر چھاپے کے دوران گجرات کے رہائشی ریکارڈ یافتہ شوٹر علی رضا کو پکڑ کر شناخت پریڈ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل بھجوایا تھا جس کی مقتول آصف بٹ کے مقدمہ کے مدعی اور دو گواہان نے مجسٹریٹ کی موجودگی میں شناخت پریڈ کر لی جس پر علی رضا کو مزید تفتیش کیلئے سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…