اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سلامتی کونسل کا اجلاس روکنے کیلئے بھارت رکاﺅٹیں کھڑی کرنے کے باوجود ناکام،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا‎

datetime 16  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل کے اجلاس کے لیے بھارت نے رکاوٹیں کھڑی کیں، یہ بات پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے او آئی سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر آج تاریخی دن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے حل سے بھاگتا رہا، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت دنیاکی توجہ مسئلہ کشمیرسے ہٹاناچاہتا تھا،

1965ء کے بعد پہلی بار مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذہے،مقبوضہ جموں و کشمیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی کوششوں کو مسترد کردیاگیا اور اجلاس منعقد ہوگیا، اجلاس سے ثابت ہوا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ بھارت کا کیس دو نکات پر مبنی تھا، سلامتی کونسل کے اجلاس میں مفصل گفتگو ہوئی، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہے، او آئی سی کے اجلاس کے بعد وزیر خارجہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں تاریخی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اقدامات کے لئے غور کریں گے، انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں ہفتے کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی امداد جاری رکھے گا جب تک کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔  اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا کرنے کیلئے وزیر خارجہ نے پاکستانی میڈیا کیساتھ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میڈیا نے حقائق سامنے رکھے اور بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کب تک کشمیر میں پابندی لگائے گا۔ میں بھارت کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے گرفتارلوگوں کو رہا کرے اور پھر صورتحال دیکھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…