منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیب کی گرفتاریاں،شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کااہم مشاورتی اجلاس،بڑے فیصلے کرلئے گئے

datetime 10  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی صدارت میں پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کشمیر ایشو،مہنگائی، نیب کی گرفتاریوں سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، مسلم لیگ (ن) نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ماڈ ل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں احسن اقبال، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، کیپٹن (ر) محمد صفدر،انجینئر خرم دستگیر، پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے شرکاء نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے نیب کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر اپوزیشن کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ہم حکومت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی خوف اور فکر کے بغیر کسان، صنعت کار اور غریب کی آواز بنے گی۔عوامی رابطہ مہم مزید تیزہوگی اور اس کے تحت ورکرز کنونشنزمنعقد ہونگے۔ مہنگائی، بیروزگاری، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔تاجر، صنعتکار، دکاندار اور مزدور کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر بھرپور انداز سے منایا جائے گا،کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لیے 14 اگست کو لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر، معیشت سمیت قومی اور عوامی معاملات پر اپنی تاریخی ناکامیوں کو اپوزیشن کی گرفتاریوں سے چھپانا چاہتی ہے۔

گیارہ ماہ میں تاریخ کا سب سے زیادہ 31.8 کھرب کا قرض ناکام حکومت کا معاشی جرم ہے۔آئی ایم ایف اور ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں مکمل ناکامی سے قومی مفادات کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ جیل، ہتھکڑی، گرفتاری اور گالی ہمیں ناکام نیازی کے جھوٹ بے نقاب کرنے سے نہیں روک سکتی،اپوزیشن ملک و قوم کے مفادات کے لیے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری پروگرام سمیت قومی مفاد کے کسی معاملے میں سودے بازی نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کردارکشی اور انتقام کے ہتھکنڈے پہلے بھی بھگت چکی ہے،عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے کو مسترد کیا اور اس پر ہمیشہ اعتماد کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…