نوازشریف کاشروع کیا گیا بجلی کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ، 1320 میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل،40لاکھ افراد کی ضروریات پوری ہونگی

8  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں چین کے ڈپٹی مشن آف چیف نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ 22 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے، اس پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔ اس سے 40 لاکھ افراد کی توانائی کی ضروریات پوری ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت یہ واحد منصوبہ ہے جسے اپنی معیاد سے پہلے مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس پاور پلانٹ کی

بلڈنگ 27 منزلہ ہے۔ یہاں پر زیادہ تر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہ 200 مقامی انجینئرز سمیت 3 ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار کے مواقع دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کول پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 171 پاکستانی انجینئرز اور ہنر مند افراد کو چین میں جدید معیار کی تربیت دی گئی۔یادرہے کہ مئی 2017 میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…