ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،جس بات کا ڈر تھا بھارت نے وہی کر دیا، اب کیا ہوگا؟شاہ محمود قریشی  نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جس بات کا ڈر تھا بھا رت نے وہی کر دیا مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل کی تبدیلی سے حالا ت مزید کشدہ ہو نگے کشمیر کا مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے بھا رتی حکو مت کے اس اقدام کے اثرات لداخ اور آزاد کشمیر میں بھی دکھا ئی دیں گے۔ تفصیلا ت کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا ریاست کا درجہ ختم کرنے پرردعمل دیتے ہوئے  انہو ں نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک کھیل کھیل رہاہے،

بھارت کی غلط فہمی ہے کہ معاملے کودبالے گامودی سرکار کے فیصلے پر دنیابھرکے کشمیری اضطراب کی کیفیت میں ہیں،بھارت نے مسئلہ کشمیرکودوبارہ زندہ کردیاہے،مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہوگیاہے۔ انہو ں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے وعدے کی خلاف ورزی کی، بھارت ترامیم سے کشمیری عوام کی رائے نہیں بدل سکتا،بھارت نے آج مقبوضہ کشمیرکوعالمی حیثیت دلادی پاکستان چاہتاتھابات چیت سے مسئلہ حل  ہو،بھارت اپنے وعدوں سے فراراختیار کررہا ہے صدرٹرمپ نے بھی ثالثی کی پیشکش کی تھی، مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماوں کوگرفتارکرلیاگیاہے،آزادی کی لہرنوجوان نسل کومنتقل ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدام کے اثرات لداخ اورآزادکشمیرمیں بھی دکھائی دیں گے،ہمیں کوئی شک وشبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنے جارہاہے،بھارتی ترامیم کواقوام متحدہ سمیت کوئی تسلیم نہیں کریگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خون خرابے پرتلاہواہے،میرواعظ پہلے ہی کہہ چکے بھارت نے کچھ کیاتوردعمل آئیگا،وزیر خارجہ نے کہا کہ آج نہروکابھارت دکھائی نہیں دے رہا،سیکولربھارت کی شکل تبدیل ہورہی ہے،بھارت میں آج آرایس ایس کی سوچ بڑھ رہی ہے،جس کاخدشہ تھابھارت نے آج وہ حرکت کردی،بھارتی اپوزیشن کودیوارسے لگادیاگیاہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ  پاکستان کوتنہاکرنیکی کوشش میں بھارت کوناکامی ہوئی،پاکستان نے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھنی ہیں،وزیراعظم مسئلے کوحل کی طرف لے جاناچاہتے تھے بھارت نے کشمیریوں کوپہلے سے زیادہ یکجاکردیاہے،ہم نے  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوتفصیلی خط لکھاہے،سیکریٹری جنرل او آئی سی نے تشویش کااظہارکیا ہے،انہوں نے کہا کہ پوری امہ یک زباں ہوکربھارتی جارحیت کی مذمت کرے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…