پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی متحرک،اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو اہم ہدایات جاری کردی گئیں 

datetime 5  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وا ضح کیا ہے کہ بھارت اگر سمجھتا ہے کہ آئینی ترامیم سے مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا تو اس کی یہ خام خیالی ہے،بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ

بھارت نے اقوام متحدہ میں جو وعدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے جو آئینی ترامیم کی ان کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے آرٹیکل ختم کرنے کی کھل کر مخالفت کی ہے،آئینی ترامیم سے بھارت عوامی رائے عامہ کو تبدیل نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسئلے کو ہر امن طور پر حل کرنے کے خواہشمند ہیں،پاکستان کی خواہش تھی کہ معاملے کو مل بیٹھ کر حل کریں تاہم بھارت نے کشمیر کے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت سمجھتا ہے ترامیم سے مسئلہ حل ہو جائے گا تو یہ خام خیالی ہے کیونکہ کشمیریوں کے حق خود ارایت کو کوئی ترمیم بدل نہیں سکتی۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج بھارت نے مسئلہ کشمیر کو عالمی حیثیت دلا دی۔دنیا کے سامنے بھارت کے مقاصد بے نقاب ہو گئے ہیں۔مسلم امہ کو بھارت کے اقدامات کا نوٹس لینا چاہئیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر سے رجوع کرنے پر بھی مشاورت کر رہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو نیویارک پہنچ کر رابطے کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔وہ نیو یارک پہنچ کر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…