جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگر ہم مر گئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا، سید علی گیلانی کے ٹویٹ پر پاکستان کا فوری ایکشن،عالمی سطح پر بڑا قدم اُٹھالیا‎

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حریت رہنما سید علی گیلانی کے ایس او ایس ٹوئٹ پر فوری ایکشن، سید علی گیلانی کے اس پیغام پر پاکستان کا او آئی سی کے سیکرٹری خارجہ سے فوری رابطے کا فیصلہ، ایک نجی ٹی وی چینل سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما کی جانب سے ایس او ایس غیر معمولی پیغام ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی کے سیکرٹری کو حریت رہنما سید علی گیلانی کے تحفظات سے آگاہ کروں گا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان حریت رہنما کے پیغام کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے اٹھائے گا۔ واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی نے خطہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرے ٹوئیٹ کو جان بچانے والا ایس او ایس پیغام سمجھا جائے بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنے جارہا ہے ”اگر ہم مرگئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دینا پڑے گا“ ہفتے کے روز ٹوئیٹر پر جاری بیان میں حریت رہنماء سید علی گیلانی نے کرہ ارض پر رہنے والے تمام مسلمانوں کے نام ہنگامی پیغام میں کہا ہے کہ یہ ٹوئیٹ ہماری جان بچانے کے پیغام ایس او ایس کے طور پر لیا جائے۔ بھارت انسانی تاریخ کا بڑا نسل کش آپریشن شروع کرنا جارہا ہے۔ اگر ہم مر گئے اور تم خاموش رہے تو اللہ کے آگے جواب دیناپڑے گا۔ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔دریں اثناء ڈی جی آئی ایس پی پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کا کلسٹر بم کا استعمال قابل مذمت ہے، بھارت کلسٹر بم استعمال کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی ہتھیار کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے عزم کو دبا نہیں سکتا، کشمیر پاکستانیوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتا ہے، کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ اس پیغام نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے، واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے آزاد جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیک نہتے شہریوں پر کلسٹر برسانے شروع کر دیئے۔

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب وادی نیلم پر بھارتی فورسز نے شیلنگ کے دوران کلسٹر بم کا استعمال کیا۔بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ واقعہ میں ایک 4 سالہ بچے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 زخمی ہوگئے تھے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلسٹرم بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھیلی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جنیوا کے کلسٹر ایمونیشن کنونشن کے تحت عام شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے

کیونکہ اس کے غیر مسلح افراد پر مہلک اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پاک فوج کے مطابق بھارت کا جنگی جنون تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے جو بھارتی آرمی کے اصل کردار اور اخلاقی قدر کو کھول کر دنیا کے سامنے لاتا ہے۔آئی ایس پی آر نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارت کی جانب سے کلسٹر ہتھیاروں کے استعمال سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ رواں سال بھارت لائن آف کنٹرول پر اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے اور بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 105 زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…