اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابھی تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا اختیار وزیر اعظم کا ہے لیکن فی الحال
اس پر مشاورت نہیں ہو رہی کیونکہ ہنوز دلی دور است۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں آج تک پاکستان کا کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس میں فوج کو اعتماد میں نہ لیا گیا ہو، افواج پاکستان مملکت کیساتھ وفادار ہیں حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں۔یاد رہے موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت29نومبر2019کو ختم ہونیوالی ہے۔