جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیاگیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) ٹرانسپورٹروں نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عید کے بعد پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ کیا جائے۔ حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد پبلک ٹرانسپورٹ کے مرکزی صدر راجہ محمد بشیر نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد حکومت راولپنڈی، اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دینگے۔ ہم عید سے قبل عوام کو مزید پریشان نہیں کرنا چاہتے اگر حکومت نے کرایوں میں اضافہ نہ کیا تو  راولپنڈی اور اسلام آباد کی سٹرکوں پردما دم مست قلندر ہو گا اور پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کر کے ظلم کے خلاف میدان میں آئینگے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں اضافہ کر کے ہم سے روز گار بھی چھینا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی گیس پر بھی نہیں چلانے دیا جا رہا اور اب پیڑول کی قمیت میں اضافہ کر دیا گیا ہے لیکن کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ راولپنڈی، اسلام آ باد میں پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 20 جون 2018 کو طے کیا گیا تھا لیکن اب تک پرانا کرایہ نامہ چلایا جا رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر کرایوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے کاروبار کا پہیہ چلایا سکے۔انہوں نے وزیر قانون پنجا ب راجہ بشارت اور سیکرٹری آر ٹی اے سے بھی مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور ہمارے روزگار کو بچائیں۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…