اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک عورت نے دہائی دی کہ عمران حکومت نے اس کا گھر گرادیا ہے۔ حامد میر نے اس عورت کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والی اس گستاخ غریب عورت کی شاعرانہ تقریر سے نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کا کوئی تعلق نہیں ۔اس عورت کی تقریر عرفان صدیقی نے نہیں بلکہ حالات کے جبر نے تیار کی لہذا
سابق مشیر کی گرفتاری بلاجواز ہےجس پر شہباز گل کو جواب دینا پڑا کہ “حامد صاحب یہ بات درست نہیں ہے ان محترمہ اور ان کے ساتھیوں نے قبرستان کی 20 کنال زمین پر قبضہ کیا۔ان کے اپنے محلہ سے ایک شہری نے ہائیکورٹ میں درخواست دی کہ مردے دفنانے کی جگہ نہیں۔ ہائیکورٹ نے وقف کی زمین فوری خالی کروانے کے آرڈر ڈی سی کو دئیے۔ ڈی سی نے عدالت کے حکم کو پورا کیا”اسکے بعد حامد میر نے کوئی جواب نہیں دیا۔