لاہور(آن لائن)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کیخلاف باضابطہ کارروائی کیلئے برطانیہ کی معروف لاء فرم ”کارٹر رَک“کی خدمات حاصل کر لیں ہیں۔برطانوی لاء فرم ”کارٹر رَک“نے 14 جولائی کو سیاسی مقاصد کے تحت آرٹیکل کی اشاعت کیخلاف میل آن لائن اور اْس کے صحافی ڈیوڈ روز کیخلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
جمعہ کو کارٹر رَک کی جانب سے جاری تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ ایک ہفتے تک کیس کا جائزہ لینے کے بعد صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی نمائندگی کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ڈیلی میل کی خبر شہباز شریف کے لیے سخت توہین آمیز ہے جس میں غلط الزامات لگائے گئے ہیں کہ انہوں نے زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے برطانیہ سے ملنے والی امدادی رقم میں خوردبرد کی۔