اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کا ڈیلی میل کی خبر چیلنج کرنے کا اعلان سیاسی شعبدہ بازی، برطانیہ میں کارروائی کا اعلان زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق گیارہ دن گزرنے کے باوجود اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ کرنے کا چیلنج لفظی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکا۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈیلی میل نے جو سٹوری چھاپی ہے وہ جھوٹ ہے، اس بیان
کے بعد ایک ٹوئٹ منظر عام پر آیا کہ قانونی ٹیم برطانیہ پہنچ گئی لیکن ٹیم ایسی گئی کہ پلٹ کر نہ دیکھا، ن لیگ کی میں نہ مانوں کی رٹ اور خبروں کو جھٹلانے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر دستاویز لے آئے، شہباز شریف کو برطانوی عدالت میں جانے کا چیلنج بھی دیا، شہباز شریف نے چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر برطانوی عدالت سے فیصلہ میرے خلاف آیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اور سزا قبول کروں گا، ن لیگ نے ڈیلی میل پر شدیدتنقید کی لیکن ایکشن کوئی نہ کیا۔