منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشیں محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کر دیئے

datetime 18  جولائی  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار

بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہوائوں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور، قلات بہاولپور، ہزارہ ، کوہاٹ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش خضدار 37، قصور 32، لاہور (ائیرپورٹ 05 ، سٹی 02)، بہاولنگر 03، مظفرآباد 05،  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…