لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا

17  جولائی  2019

لا ہور( آن لا ئن ) لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کے باعث سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا جس سے 7پروازیں متاثر ہوئیں جن کو متبادل ایئر پو رٹ پر اتارا گیا ہے کچھ پروازوں کا رخ کر اچی کی طرف مو ڑ دیا گیا ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے گرد شادی ہالوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر پرندوں کا راج ہے، شادی ہال کا عملہ بچا ہوا کھانا باہر اور چھتوں پر پھینک دیتا ہے، پرندے کھانا کھانے کیلیے ان شادی ہالز کے گرد اڑتے ہیں۔قومی ائیرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئیں، پیرس سے لاہور کی

پروازپی کے 734 سیالکوٹ اتار لی گئی جب کہ مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 3042 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔ترجمان کے مطابق مسافروں اور طیاروں کی حفاظت کے مدنظر دونوں پروازیں متبادل ائیرپورٹ پر اتاریں، ان پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارنے کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جن میں لاہور سے جدہ، کوپن ہیگن اور اوسلو جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہیکہ ائیرپورٹ کے گرد شادی ہالز کے بارے میں متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اس طرح کے واقعات سے کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…