جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اب یہ کام پاکستان کی عدالتوں میں نہیں بلکہ برطانیہ کی عدالت میں ہوگا، مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانوی اخبار کی خبر پر وزیر اعظم عمران خان، معاون خصوصی شہزاد اکبر اور دیگرکے خلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر نے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں،ثبوت پیش کریں، یہ پاکستانی عدالتوں میں پیش نہیں ہوتے،جن کے پاس ثبوت ہیں وہ برطانوی عدالت میں لیکر آ جائے،پشاور میٹرو پر نہ عمران خان نہ شہزاد اکبربات کرتا ہے نہ نیب ایکشن لیتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنماسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کو پارٹی کی  ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایک صاحب شہزاد اکبر سے آج تک کوئی اثاثہ رکور نہیں ہوا،شہزاد اکبر صاحب کا ایک ہی اثاثہ ہے وہ بھی لگتا ہے جھوٹ ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی میل میں بیان لگوا کر حکومت کرپشن ثابت کرنا چاہتی ہے،نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ انہیں اب پاکستان کا بھی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانوی ادارہ  ڈیفڈ پاکستان میں فنڈنگ کرتا ہے انھوں نے ڈیلی میل کی خبر کی تردید کردی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر بیان بازی کرنے والوں کے خلاف یوکے کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوی دائر کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس کے پاس ثبوت ہیں  لیکر وہاں آجائیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ثبوت ہے تو نیب کو ضرور دیں تاکہ کیس بن سکے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے ان جھوٹوں کے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میٹرو پر عمران خان نے کہا تھا 70 ارب خرچ ہوئے ہیں،میٹرو 30 ارب میں بنی اور گزشتہ کئی سال سے چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپوزیشن میں کہا تھا کہ شہباز شریف نے انہیں پانامہ کیس پر بات نہ کرنے کی 10 ارب کی آفر کی تھی،شہباز شریف نے ان پر دعویٰ کیا اور اب یہ اس کیس میں پیش نہیں ہورہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو اگر نہیں چل رہی تو پشاور کی نہیں چل رہی،

پشاور میٹرو پر نہ عمران خان نہ شہزاد اکبربات کرتا ہے نہ نیب ایکشن لیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ کی کوئی حقیقت تو ہونی چاہیے،کہتے ہیں شہباز شریف نے ایرا کے فنڈز میں کرپشن کرلی ہے۔انہوں نے کہاکہ 2011-12کے پے آڈرڈ پیش کئے گئے ہیں،اسٹیٹ بنک سے معلوم کرلیں شہباز شریف کا انکے فنڈز کیا تعلق ہے،ان حضرات کو چیلنج ہے تو سیدھا نیب میں جائیں اور عوام کے سامنے ثبوت رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک نوید اکرام کا ذکر کیا گیا جو پنجاب پاور کمپنی میں تھے،

نوید اکرام کو شہباز شریف نے کرپشن کے کیس میں نکالا تھا۔ انہوں نے کہاکہ نوید اکرام کو 50 کروڑ روپے کے خورد برد کے الزام میں کیس نیب کو بھیجا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو بات کی ہے اس میں آج تک سچ نہیں نکلاانہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں ہے ثبوت پیش کریں۔سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آج تک عمران خان نے جو بات کی وہ حقیقت کبھی ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر چمچوں کے خلاف یو کے کی عدالت میں مقدمہ درج کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عدالتوں میں پیش ہوتے نہیں اب یوکے کی عدالتوں میں پیش ہوں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…