کراچی(سی پی پی)چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی اور تاجروں کی ناراضی کی کہانی جمعے کو تاجروں کی جانب سے وائرل کی جانے والی وڈیو میں سامنے آگئی ہے ۔وائرل شدہ وڈیو میں دوران اجلاس کراچی کے تاجروں نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے رویے پراجلاس کا بائیکاٹ کردیاتھا۔وڈیومیں تاجرنمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرہمارے مسائل سننے آئے ہیں یا
اپنی سنانے آئے ہیں۔تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آرمسئلے کا حل نکالنے کے بجائے ان مسائل کی ذمے داری مختلف وزارتوں پر عائد کر کے اپنی معذوری کااظہار کرتے رہے۔تاجر رہنمائوں نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ دوران اجلاس چیئرمین ایف بی آر انتہائی جلدی میں نظرآئے اور ان کے پاس کراچی کے تاجروں کے لیے صرف 40 منٹ کا وقت تھا۔