جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اینکر مرید عباس اوردوست خضر کو کس اسلحہ سے گولیاں ماری گئیں؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف

datetime 10  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)نجی ٹی وی کے نوجوان اینکرپرسن مرید عباس اور ان کے دوست خضرحیات کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا،پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ڈاکٹر شہزاد علی نے کیا۔ پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول مرید عباس کو 4 گولیاں ماری گئیں جو کہ سینے،کمر اور ہاتھ پر لگیں۔

تاہم مقتول کی موت سینے پر گولیاں لگنے سے ہوئی۔جبکہ ان کے دوست حضر کو کو 3 گولیاں ماری گئیں جو ان کی کمر،سینے اور ران پر لگیں۔ ان کی موت کی وجہ بھی سینے میں لگنے والی گولی تھی۔ایک اہم بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں کو ایک ہی اسلحے سے گولیاں ماری گئی، اس سے قبل مرید عباس اور ان کے دوست خضر کی نمازہ جنازہ شاہراہ فیصل پر واقع چھیپا مرکز پر ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرید عباس اور دوست خضر کی میتوں کو تدفین کیلئے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا تھا۔مرید عباس کی تدفین میانوالی پپلیاں اور خضر حیات کو جھنگ میں سپرد خاک کیا جائیگا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس اور ان کے دوست خضر جاں بحق ہوگئے تھے، مرید عباس کی اہلیہ نے قتل کا الزام عاطف زمان نامی بزنس مین پر لگایا تھا۔ عاطف زمان نے بعد میں خود کو بھی گولی مار دی تھی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی جائے وقوع پر عاطف زمان کو اسلحے کیساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مرید عباس کی اہلیہ کے مطابق عاطف زمان نے مقتول کے 50 لاکھ روپے دینے تھے تاہم پیسے دینے کے بجائے وہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔جبکہ وقوعے کے روز عاطف نے فون کرکے مرید کو بلایا تھا۔دوسری جانب پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔پولیس کا کہنا ابتدائی طور پرواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…