اسلام آباد(آن لائن)خصوصی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی اچانک طبعیت ناساز ہوگی اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پمز ہسپتال میں 24گھنٹوں کیلئے داخل کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق
منگل کے روز فردوس عاشق اعوان نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھا لی تھی جو کہ ری ایکشن کرگئی جس پر فردوس عاشق اعوان کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹر ز نے انہیں 24گھنٹے کیلئے ہسپتال میں داخل کردیا.