اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ضاءالدین نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت کسی صورت میں تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرانا چاہتی بلکہ وہ چاہتی ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے ۔ لیکن میں یہاں دیکھ رہا ہوں کہ شاہ محمود قریشی ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے جبکہ انہیں عمران خان کے متبادل لایا جائے گا ۔ اور یہ اگلے دو سے تین ماہ کے دوران ہو جائےگا ۔ کیونکہ اس وقت ملکی حالات جو چل رہے ہیں اس میں شاہ محمود قریشی وہ شخص ہیں جنہیں کام کرنے کا تجربہ بھی ہے ۔ انہوں فنانس سمیت مختلف
شعبوں میں کام کیا ہوا ہے۔دوسری جانبسینئر صحافی وتجزیہ نگار ہارون الرشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک وقت ایسا آئے کہ وہ تنگ آکر مستعفی ہونے والے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نے بتایا ایک اسٹیج ایسی آئی کہ عمران خان نے تنگ ہو کر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا ۔ جہانگیر ترین ان کے پاس گئے اور سمجھایا کہ یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ ہارون الرشید نے مزید بتایا عمران خان کو اب ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ویہ وقت کی ضرورت ہے ۔