جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ دینے پر خدانخواستہ انہیں کچھ ہوا تو۔۔شہبا زشریف نے حکومت کیخلاف کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا فراہم نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق محمد نواز شریف کو پرہیزی کھانا فوراً فراہم کیا جائے ورنہ نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔ منگل کو ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق نواز شریف کو جیل میں پرہیزی کھانا نہ فراہم کرنا عمران نیازی کی قاتل ذہنیت کا بین ثبوت ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریض کا

پرہیزی کھانا روک کر وہ سیاسی انتقام کے بدترین درجے پر فائز ہوگئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو ذمہ دار فاشسٹ نیازی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ عمران نیازی میں نہ تو قوم کی خدمت کی صلاحیت ہے اور نہ ہی سیاسی مخالفت کا ظرف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی نالائقی پر تو شک نہیں لیکن فسطائی ذہنیت میں بھی ثانی نہیں رکھتے۔ انہوںنے کہاکہ فسطائیت کی کالی رات ختم ہونے کو ہے، پھر ان تمام مظالم کا حساب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…