ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

صنعتوں کا پہیہ چل پڑا،چینی کمپنی نے پاکستان سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی مصنوعات کی خریداری کی پیشکش کردی

datetime 6  جولائی  2019 |

اسلام آباد  (آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میری کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، چینی کمپنی پاکستان سے ایک ارب ڈالر سالانہ ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں ایل این جی پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے

جبکہ سعودی عرب سے آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت چل رہی ہے، ریفائنری کی جگہ تبدیل کی جا رہی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چینی سفیر یاؤ جنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار تجارت کا پہہ چل پڑا ہے۔ 15 جولائی کو چین کے وزیر تجارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین جاؤں گا۔ چینی کمپنی لی اینڈ فونگ پاکستان سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنا چاہتی ہے جبکہ ایک چائنیز کمپنی پاکستان میں ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی ضرورت سے زیادہ موجود ہے، قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ 90 فیصد چینی مارکیٹ پاکستانی مصنوعات کے لیے کھول دی ہے۔ چینی کمپیناں اپنی سپلائی چین ری لوکیٹ کر رہی ہے۔ ایک فیصد بھی ری لوکیٹ پاکستان میں آنے سے 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول کتنا سازگار ہوا، یہ بتانا قبل از وقت ہے۔ بجٹ میں کئے گئے اقدامات اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد صحیح صورتحال واضح ہوگی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میری کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، چینی کمپنی پاکستان سے ایک ارب ڈالر سالانہ ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں ایل این جی پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے جبکہ سعودی عرب سے آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت چل رہی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…