جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

کرکٹ کی کمائی سے بنانے والا محل کیسے تحفے میں تبدیل ہوگیا؟پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان پر بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 3  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں داخل کئے گئے گوشواروں میں کی جانے والی غلط بیانی پر سپریم کورٹ سے   سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وہ بنی گالہ کے بے نامی محل جس کے لئے عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے لندن کا فلیٹ بیچ کر بنی گالہ محل تعمیر کیا تھا۔

یہ آناً فاناً کیا ہوا کہ سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن آتے آتے کرکٹ کی کمائی سے بنانے والا محل کیسے تحفے میں تبدیل ہوگیا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو 2017ء میں عمران خان نے سپریم کورٹ میں حلفیہ بیان دیا تھا کہ انہوں نے بنی گالہ محل کرکٹ کی آمدنی سے بنایا۔ مئی 2017ء میں موصوف نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹ بیچ کر بنی گالہ میں محل تعمیر کیا اب الیکشن کمیشن میں پیش کئے جانے والے گوشواروں میں فرماتے ہیں کہ انہیں یہ محل تحفے میں ملا ہے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ عمران خان کو دوبارہ انصاف میں کٹہرے میں لائے اور ان سے غلط بیانی کی وضاحت مانگے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جھوٹ بولنے والا شخص کیسے صادق اور امین ہو سکتا ہے؟ عمران خان کو چاہیے کہ اپنے جھوٹ یاد رکھنے کے لئے ایک سیکریٹری رکھ لیں تاکہ وہ انہیں ماضی میں بولے ہوئے جھوٹوں کی یاددہانی کراتے رہیں۔  ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں داخل کئے گئے گوشواروں میں کی جانے والی غلط بیانی پر سپریم کورٹ سے   سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ وہ بنی گالہ کے بے نامی محل جس کے لئے عمران خان نے دعویٰ کیا تھاکہ انہوں نے لندن کا فلیٹ بیچ کر بنی گالہ محل تعمیر کیا تھا۔ یہ آناً فاناً کیا ہوا کہ سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن آتے آتے کرکٹ کی کمائی سے بنانے والا محل کیسے تحفے میں تبدیل ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…