کراچی (این این آئی)کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت سید ارشاد حسین شاہ بخاری منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتحاد میں شامل تنظیموں کے علاوہ سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن، آل سندھ وین اونرز ایسوسی ایشن، سندھ ایئر کنڈیشن بس اونرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم جولائی کو سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے
علاوہ موجودہ حکومت کے دور میں تقریباً پچاس روپے اضافے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 58 روپے اضافے جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے پرمٹ فیس، جرمانوں اور دیگر مد میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف مورخہ 10 جولائی 2019 بروز بدھ کراچی کے علاوہ سندھ میں مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی اور اس دن کوئی بس، منی بس، کوچ، ویگن سڑک پہ نہیں آئے گی۔