ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے حزب اختلاف میں اتفاق ہوگیا،نیاچیئرمین سینٹ کون ہوگا؟میرحاصل خان بزنجوکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 30  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)نیشنل پارٹی کے سربراہ سنیٹرمیر حاصل خان بزنجونے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے لیے حزب اختلاف میں اتفاق ہوگیا ہے لیکن یہ فیصلہ نہیں ہواکہ چیئرمین سینٹ کون ہوگا،چیئرمین سینٹ بننے کے لیے لابنگ کی اور نہ ہی کسی نے بنانے کے لیے اب تک مشاورت کی ہے، بلوچستان کے مسائل حل کر دیئے جائیں، ہم لوگ کوئی عہدہ نہیں مانگیں گے۔واضح ہے کہ میر حاصل خان بزنجو کا نام نئے چیئر مین سینٹ کے طورپر لیاجارہاہے، خصوصی گفتگوکرتے ہوئے

میرحاصل خان بزنجو نے کہا کہ حزب اختلاف نے حکومت مخالف قدم اٹھانے کے لیے پہلے ہلکے ہدف کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے پہلے یہ مطالبہ کیا لیکن پھر بلاول بھٹو کے کہنے سے معاملہ سنجیدہ ہو گیا۔انہوں نے کہاکہ کل جماعتی کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا لیکن توقعات پوری نہیں ہوئیں کہ ہم احتجاج کے لیے باہر نہیں نکلے۔ اپوزیشن کا آپس میں اتحاد ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر اپوزیشن نے دھکا دیا تو یہ ملک کو لگ سکتا ہے۔ ملک میں جو معاشی صورتحال ہے کہ اگر یہ مزید کچھ عرصہ چلی تو گڑبڑ ہوجائے گی۔ حکومت گرانے کا فیصلہ تب کریں گے جب محسوس ہوگا کہ اس سے فائدہ ہو گا۔میرحاصل بزنجو نے کہا کہ سب کو جیل میں ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ اپوزیشن کو پکڑ دھکڑ کی شکل میں دبانے کی کوشش کریں گے تو ردعمل ہوگا جس سے عدم استحکام ہو گا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم اور فوج سے کہوں گا کہ سب سر جوڑ کر بیٹھیں ورنہ ملک اس جگہ پھنس جائے گا جہاں سے کوئی نہیں نکال سکے گا۔ ملک کے لیے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدا میں ہم مسلم لیگ(ن) کو سیاسی جماعت ماننے کو تیار نہیں تھے۔ پیپلزپارٹی سے مایوسی کے بعد نوازشریف سے بات چیت ہوئی۔ جب نوازشریف کو نکال دیا گیا تو پھر ہمارے لیے انہیں چھوڑنا

ممکن نہیں رہا۔حاصل بزنجونے کہاکہ ہمارا جب بھی کوئی اتحاد ہوا وہ پارلیمنٹ میں ہوتا ہے۔1997 میں سردار اخترمینگل نوازشریف کی وجہ سے وزیراعلی بنے، 2013 کے انتخابات کے بعد بھی انہوں نے ہمیں وزرات اعلی دی۔انہوں نے بتایا کہ مارشل لاء کی وجہ سے پرویزمشرف کاساتھ نہیں دیا، ان کے خلاف پہلی پریس کانفرنس میں نے کی۔ اس کے باوجود پرویز مشرف نے ملاقات کرکے حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی لیکن میں نے یہ کہہ کرانکارکردیا کہ ہم فوج کا ساتھ نہیں دے سکتے۔

اس معاملے کی مزید تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آپ الیکشن لڑیں، اس بار وزیراعظم بلوچستان سے ہو گا لیکن اس کے لیے مسلم لیگ(ق) کا حصہ بننا پڑتا اس لیے ان سے معذرت کرلی۔حاصل بزنجونے کہاکہ نوازشریف کی پارٹی آگے بڑھی تو چند سال بعد اس کی قیادت مریم نواز ہی کررہی ہوں گی۔ وقت کے ساتھ وہ سیکھیں گی اور جارحانہ لہجے میں ٹھہراو آ جائے گا۔انہوں نے حکومتی اتحادی اخترمینگل کی سیاست سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کا حصہ بننے سے انہیں نقصان ہوا، انہوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے ساتھ چلنے کی کوشش کی جس سے ساکھ متاثر ہوئی۔انہوں نے کہاکہ اختر مینگل کے مطالبات بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ لاپتہ افراد معصوم ہیں بلکہ یہ مطالبہ ہے کہ انہیں عدالت میں الزامات کے ساتھ پیش کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…