جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کے سرکاری و نجی سکولوں میں یکم جون سے سمر کیمپس لگانے کی اجازت

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں یکم جون سے سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون تک جاری رہیں گے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سمر کیمپس صرف پیر سے جمعرات تک صبح 7 بجے سے 10 بجے تک لگائے جاسکیں گے جبکہ جمعہ کے روز سمر کیمپ بند رہیں گے۔حکام کے مطابق تمام کلاسز کے طلبہ سمر کیمپس میں شرکت کرسکیں گے تاہم شرکت لازمی نہیں ہوگی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ نجی سکول سمر کیمپ کے نام پر اضافی فیس وصول نہیں کرسکیں گے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں کلاس رومز اور ان ڈور ماحول میں کرائی جائیں جبکہ سکول انتظامیہ ٹھنڈے پانی، صفائی، پنکھوں اور بجلی کے بیک اپ کی فراہمی یقینی بنائے۔حکام کے مطابق سمر کیمپس میں شریک طلبہ کیلئے یونیفارم لازمی نہیں ہوگی اور موسم کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دی جائے گی۔محکمہ سکولزایجوکیشن نے خبردار کیا ہے کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…