جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان تقریر کرنے کے لئے کیاپتہ کروا کے ایوان میں آتے ہیں؟ن لیگ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ (ن)نے وزیراعظم کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب تقریر کرنے کے لئے پتہ کروا کے ایوان میں آتے ہیں کہ دیکھو شہباز شریف تو نہیں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب بار بار شہباز شریف کی کْرسی کو دیکھتے رہے کہیں ایوان میں نہ آجائیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب صرف خالی ایوان میں تقریر کر سکتے ہیں، خوف آتا ہے کہیں سیلیکٹڈ کا نعرہ نہ لگ جائے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کو اپوزیشن کی موجودگی تقریر نہیں کرتے، ڈر لگتا ہے کہیں علیمہ باجی چور ہے کا نعرہ نہ لگ جائے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف نے آپ کے بیٹھے آپ مہنگائی کا طوفان اور عوام دشمن بجٹ لانے کا زمہ دار آپ کو ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف نے آپ کے بیٹھے  دس ماہ میں گیس میں دو سوفید فیصد اور اور بجلی کی قیمت میں پچاس فیصد کا ذمہ دار آپ کو ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف نے دس ماہ میں سات ہزار ارب کے تیز ترین قرضوں کا زمہ دار آپ کی نالائقی کو ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب دس ماہ میں ترقی کی شرح آدھی، مہنگائی چار گْنا اور ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کا ذمہ دار آپ کو ٹھہرایا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اگر آپ سچ بول رہے ہوتے تو شہباز شریف کی موجودگی میں جواب دیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جھوٹ کنٹینر پر بولے جاتے ہیں ایوان میں نہیں، اِس عوام دشمن بجٹ میں کہاں ہے کسان پیکج، کہاں ہے ایک کڑوڑ نوکری، کہا ہے پچاس لاکھ گھر عمران صاحب آپ نے جو عوام دشمنی کی ہے وہ بجٹ کی کتابوں میں موجود ہے، عوام کو پاگل نہ سمجھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…