ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ انتخاب کے وقت کیا ہواتھا؟  پیپلز پارٹی نے 19ووٹ دیئے تھے بدلے میں پی ٹی آئی نے 34ووٹ دئیے،  سینیٹرز کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان سے منتخب ہونے والے بی اے پی کے  سینیٹرز چیئرمین سینٹ کی دفاع کے لئے میدان میں اتر گئے جن کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا بلوچستان سے پہلی مرتبہ چیئرمین سینٹ منتخب ہوا ہے میر صادق سنجرانی احسن سے طریقے سے ایوان بالا کو چلارہے ہیں اپوزیشن اور حکومتی دوبیچوں کو یکساں نظر سے دیکھتے ہیں

ان کو تبدیل کرنا ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصافی ہوگی پاکستان پیپلز پارٹی نے 19ووٹ دیئے تھے بدلے میں پی ٹی آئی نے 34ووٹ دئیے تھے جس کے بعد ہی ایوان بالا کاچیئرمین اور ڈپٹی چئیر مین منتخب ہوئے تھے لہذا اپوزیشن کی جماعتیں اس تحریک کو کامیاب نہ ہونے دیں۔ ان خیا لات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماوں سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹرانوارلحق کاکڑ، سینیٹر احمد خان خلجی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سینیٹرکہدہ بابر سمیت دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب ایوان بالاکا چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہونا تھا تو اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی نے 19ووٹ دئیے تھے جس کے بدلے پاکستان تحریک انصاف نے 34ووٹ دئیے تھے جس پر تمام جماعتوں نے اتفاق بھی کرلیا تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کا احتجاج اپنی جگہ مگر احتجاج کی آڑ میں چیئرمین سینٹ کو تبدیل کرنا درست عمل نہیں ہے کیونکہ اس پر آج اسمبلی میں بیٹھی اپوزیشن جماعتوں نے یکا آواز ہوکر ہماری حمایت کی تھی کیونکہ بلوچستان میں نئی بنی والی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے سینٹ میں 7سیٹیں حاصل کی اور خواہش ظاہر کی تھی کہ چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے جس پر تمام آج کی حکومتی نمائندوں اور اپوزیشن نے حمایت کی تھی کہ بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے لہذا چیئرمین سینٹ بلوچستان سے ہونا چاہیے انہوں نے کہا اب یہ باز گشت سنائی دی رہی ہے کہ

چیئرمین سینٹ کو ہٹایا جائے گا جس کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ اپوزیشن کی احتجاج کی آڑ میں غریب صوبہ بلوچستان کو قربانی کا بکرانہ بنایا جائے اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے گزارش کرتے ہیں کہ چیئرمین سینٹ کو نہیں ہٹایا جائے کیونکہ پہلی مرتبہ بلوچستان چیئرمین سینٹ منتخب ہوا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ میرصادق سنجرانی خوش اسلوبی سے ایوان کو چلارہے ہے وہ ایک سنجیدہ،فہمیدہ شخصیت کے مالک ہیں ان کو ہٹانے کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور چیئرمین سینٹ کو ہٹانے والے کی خواہش رکھنے والے ناکامی سے دوچار ہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…