پاکپتن(این این آئی)عارفوالا کی محبوبہ نے شادی سے انکار پر سول انجینئرکو ساتھی کی مدد سے گجرات میں قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چک 57-EBکا رہائشی سول انجیئر محمد رمضان گجرات کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کر رہاتھا کہ ملزمہ سمیرا بی بی نے کئی بار اس کو شادی کے لئے کہا لیکن وہ اس کی بات کو ٹال جاتا تھا
اورر کوئی جواب نہیں دیتا تھا۔ ملزمہ سمیرا بی بی اپنے ساتھی ملزم شبیر احمد کے ساتھ گجرات گئی اور سول انجیئر محمد رمضان رہائش گاہ میں داخل ہو کر اس کو قتل کر دیا۔گجرات پولیس نے دونوں ملزمہ سمیرا بی بی اپنے ساتھی ملزم شبیر احمد گرفتار کر لیا اور قتل مقدمہ درج کر لیا ہے۔