جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی رقوم متعلق حکومتی دعوے فرضی نکلے ، دراصل پاکستانی کتنے روپے سوئس بینکوں میں پڑے ہیں ؟ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سوئس بینکوں میں رکھی پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کی رقم واپس لانے کیلیے دعوے کیے گئے مگر یہ اب ایک فرضی رقم ہی رہے گی کیوں کہ سوئٹزز لینڈ سینٹرل بینک اور سوئس نیشنل بینک کی گزشتہ روز جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانیوں کی یہ رقم 34 فیصد کمی کے ساتھ 73 کروڑ 80لاکھ ڈالر رہ گئی ہے۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ

مذکورہ کمی 2008 میں پاکستانیوں کے اپنے براہ راست کھاتوں میں پڑی رقم کی مناسبت ہے جبکہ کسی امین کے ذریعے بالواسطہ کھاتوں میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔سالانہ رپورٹ میں سوئس بینکوں میں پاکستانی رقوم میں کمی کی وجہ 2015 میںپاکستان اور سوئٹرزلینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیکس معاہدے کو بتایا گیا ہے جس کے بعد پاکستانیوں کے سوئس کھاتوں میں 49 فیصد کمی ہو گئی۔ 2014 میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں۔اسحق ڈار نے اپنے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ حکومت مذکورہ رقم کی واپسی کیلیے سوئس حکام سے رابطے میں ہے، اگست 2014 میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ سے بینک کھاتوں کی معلومات کا ابتدائی معاہدہ کیاجس کی بدولت 2015 کے اوائل میں پاکستان کو سوئس کھاتوںکی معلومات تک رسائی دی جانی تھیتاہم ستمبر 2014 میں اس وقت کی وفاقی حکومت نے ابتدائی معاہدہ ہو جانے کے باوجود دوبارہ مذاکرات شروع کر دیے۔ مئی 2017 میں وفاقی کابینہ نے پاک سوئس دوطرفہ معاہدے کی منظوری دیدی تاہم اس میں پرانی ٹرانزیکشنز کا احاطہ نہیں کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ ارکان خاص طور پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید برملا یہ دعوی کر چکے ہیں کہ ان کی حکومت سوئس بینکوں میں پڑے پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر واپس لائے گی۔

اس ضمن میں گزشتہ 11 ماہ کے دوران کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہربھی 152,000 سوئس بینک اکانٹس کی تفصیلات تک رسائی کا دعوی کر چکے ہیں،ان کے بقول یہ تفصیلات اقتصادی تعاون اور ترقی کی عالمی تنظیم کے توسط سے حکومت کو موصول ہوئی ہیں تاہم سوئٹزرلینڈ ان 28 ممالک میں شامل ہی نہیں جو اپنے بینکوں کے کھاتوں کی تفصیل دینے کے پابند ہیں۔

پاکستان نے سوئس حکومت نے بینک کھاتوں کی معلومات کے تبادلے کا ایک اور ایم او یو سائن کیا ہے تاہم اس حوالے سے بھی تاحال کو ئی پیش رفت نہیں ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں اس وقت بھی 724 ملین فرانک پڑے ہیں جو بعض ذرائع سے چھپائے گئے ہیں۔حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات کا اقامہ ان ذرائع میں سے ایک ہے،اپنی پیش رو حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے سرگرداں ہے،ن لیگ کی حکومت نے بھی کالے دھن کو سفید کرنے کیلیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی تھی،5,929 پاکستانیوں نے اس سکیم سے فائدہ اٹھایا اور ایک ٹریلین روپے کے بیرونی اثاثوں کو 47 ارب روپے ٹیکس دے کر ظاہر کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…