اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل وینا ملک جو ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کی وجہ سے آج کل خبروں میں ہیں، وینا ملک نے کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو نانی اماں بھی قرار دیا تھا، اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ”اطلاع ہے کہ نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہے
کہ نواز شریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاؤنڈز تھے جو حکومت پاکستان کی طرف سے دیے گئے تھے۔“وینا ملک کی جانب سے تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اس پر لیگی کارکنوں کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
اطلاع ہے کہ نیب میں بہت جلد ایک کیس کھل رہا ہے
کہ نوازشریف کے دور میں ایک خاتون کی لندن سے چار مرتبہ چہرے کی سرجری کروائی گئی اور اس کے تمام تر اخراجات جو کہ تقریباً بیس لاکھ پاؤنڈز تھے
جوحکومتِ پاکستان کی طرف سےدیے گئے تھے?— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 27, 2019