منگل‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم،جنوبی پنجاب کو اسکی ترقی کا حق واپس دلائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کا اعلان کردیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے آج پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ملتان ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے ملتان ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، فلاح عامہ کی سکیموں اوراراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-اراکین اسمبلی نے فرداً فرداً اپنے حلقوں، علاقوں کے مسائل کے حل اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے بارے میں تجاویز دیں –

اراکین اسمبلی نے منتخب نمائندوں سے ملاقاتوں کے سلسلے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تعریف کی اور جنوبی پنجاب کے لئے35فیصد ترقیاتی بجٹ مختص کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا-اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمیں عزت و احترام دیا ہے-آپ کے دور میں عوامی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جاتے ہیں اورحالات میں بہتری آ رہی ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پرکہاکہ اراکین اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-ہم نے ملکر صوبے کے عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنا ہے-آپ کی عزت میری عزت ہے-اراکین اسمبلی کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے-انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے ہیں -جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے جگہ کا تعین اتفاق رائے سے کیا جائے گا-انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے-سابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے اور سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے بجٹ میں 35فیصد فنڈز رکھے ہیں -جنوبی پنجاب کو اس کی ترقی کا حق واپس دلائیں گے- انہوں نے کہاکہ پنجاب کی ہر تحصیل میں سپورٹس کمپلیکس بنے گا-

ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال کامنصوبہ شروع کیا ہے جسے جلد مکمل کریں گے -انجینئرنگ یونیورسٹی کے منصوبے پر بھی کام کی رفتار تیز کی جائے گی-ملتان کی سڑکوں کو ممکن حد تک کشادہ کر کے ٹریفک کا مسئلہ حل کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن کو سڑکوں کی کشادگی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہاکہ بوسن روڈ او رخانیوال روڈ کی کشادگی کے حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے-

اراکین اسمبلی کے مطالبے پر وزیراعلیٰ سابق دور میں تعمیر ہونے والے سپورٹس سنٹرز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کاحکم دیا اور کہاکہ اس ضمن میں وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم انکوائری کر کے اپنی پورٹ پیش کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ دریائے چناب پر ایک نیا پل بھی تعمیر کیاجائے گاجس سے 30کلو میٹر کا فاصلہ کم ہوگا-انہوں نے کہاکہ ملتان شہر میں سیوریج او رواٹر سپلائی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی

اور سیکرٹری ہاؤسنگ اور کمشنر ملتان خود وزٹ کر کے سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام میں بہتری کے حوالے سے اقدامات کریں -انہوں نے کہاکہ میاں چنوں میں ٹراما سنٹر بنایا جائے گا جبکہ اندرون ملتان شہر کی ہیرٹیج کی بحالی کے لئے ضروری اقدامات کریں گے-تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور والڈ سٹی اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھا دیا ہے اور اس اتھارٹی کے ذریعے اندرون ملتان شہر کی بحالی یقینی بنائی جائے گی-انہوں نے کہاکہ ملتان ٹمبر مارکیٹ کے قریب ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور اورانڈر پاس بنانے کا جائزہ لیں گے-

ملتان، خانیوال، وہاڑی اورلودھراں میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ضروری وسائل اور مشینری فراہم کریں گے-ورلڈبینک کے تعاون سے شہروں میں سہولتوں کی بہتری کے لئے نیا منصوبہ مرتب کرلیا گیاہے اور اس پروگرام پر 35ارب روپے خرچ ہوں گے -وہاڑی، خانیوال اور لودھراں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیاہے-وزیراعلیٰ نے بعض ہسپتالو ں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین کی قلت کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ ہسپتالوں میں کتے اور سانپ کے کاٹنے کے علاج کی ویکسین موجود ہونی چاہیے،

جن ہسپتالوں میں ویکسین کی قلت ہے اسے فوری پورا کیا جائے- وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت میں موجود آلات و مشینری کو چیک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اراکین اسمبلی،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز آلات و مشینری کو فعال رکھنے کے حوالے سے خود دورے کر کے رپورٹ پیش کریں -پنجاب حکومت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کے لئے نئی بھرتیاں کررہی ہے جبکہ 6ہزار پیرا میڈیکل سٹاف کی بھرتی بھی کی جا رہی ہے-انہوں نے کہاکہ آب پاک اتھارٹی قائم ہوچکی ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹس لگا کرعوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے – وزیراعلیٰ نے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے مافیا ء کے خلاف قانون کے تحت بلا تفریق کارروائی کی جائے-

انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کی عبادتگاہوں کی تزئین و آرائش کے لئے خصوصی فنڈ رکھا گیاہے-اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے-ننکانہ صاحب بابا گرونانک یونیورسٹی بنا رہے ہیں -وزیراعلیٰ نے خانیوال اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ فصلوں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ زراعت او رانتظامیہ جامع سروے کر کے رپورٹ پیش کریں – وزیراعلیٰ نے بعض اراکین ا سمبلی کے مطالبے پر ریسکیو1122 کے سٹیشن ان کے حلقوں میں بنانے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی-اجلاس میں واٹر سپلائی سکیموں کو سولر پر منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا -صوبائی وزراء سید حسین جہانیاں گردیزی،محمد اختر ملک،زوار حسین وڑائچ، محمد جہانزیب خان کھچی، چیف وہپ پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنرملتان ڈویژن، آر پی او ملتان اورخانیوال، لودھراں،وہاڑی اور ملتان کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوزبھی اس موقع پر موجود تھے-

موضوعات:



کالم



پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟


’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…