بجٹ میں سرکاری ملازمین کی آمدن پر ٹیکس کٹوتی کی شرح ماہانہ نہیں سالانہ بنیاد پرہوگی، بڑا اعلان کردیاگیا

26  جون‬‮  2019

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2019-20 میں سرکاری ملازمین پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس کٹوتی  کی شرح میں معمولی ردو بدل کی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجٹ میں صوبائی سرکاری ملازمین کی آمدن پر ٹیکس کٹوتی کی شرح سالانہ بنیاد پر مقرر کی گئی ہے

جبکہ بعض اخبارات میں ٹیکس کٹوتی کی شرح کو ماہانہ بنیاد پر شائع کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جارہی تھی۔ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا سے خیبرپختونخوا سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے نمائندہ وفد کی بدھ کے روز ہونے والی ملاقات کے موقع پر صوبائی وزیر نے یہ وضاحت پیش کی۔وفد کی سربراہی کونسل کے صدر حبیب اللہ کررہے تھے جبکہ دیگر یونین کے صدور طارق رحمان،شاہ بخت یوسفزئی،منظور خان،جابر بنگش اور سید گل رحمان بھی ملاقات میں شریک تھے۔وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور ان کے تمام جائز اور حل طلب مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے لئے ہاوئسنگ سکیم،کار سکیم اور ہیلتھ کارڈ کے اجراء پر غور کررہی ہے اور اس سلسلے میں جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔انہوں نے سرکاری ملازمین پر بھی زور دیا کہ وہ سرکاری امور کی بہتر انداز میں انجام دہی کے لئے پوری محنت اور لگن سے کام کریں۔ خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سالانہ بجٹ 2019-20 میں سرکاری ملازمین پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ٹیکس کٹوتی  کی شرح میں معمولی ردو بدل کی گئی ہے

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…