ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مریم نواز پارٹی صدر اور اپنے چچا محمد شہباز شریف کے بالکل برابر والی نشست پر براجمان، پارٹی میں کون کیا ہے؟پوزیشن واضح ہوگئی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مریم نواز پارٹی صدر اور اپنے چچا محمد شہباز شریف کے بالکل برابر والی نشست پر براجمان،پارٹی میں کون کیا ہے؟پوزیشن واضح ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی صدر اور اپنے چچا محمد شہباز شریف کے بالکل برابر والی نشست پر براجمان تھیں۔

آل پارٹیز کانفرنس کے میزبان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دائیں طرف مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور ان کے بالکل برابر والی نشست پر مریم نواز جبکہ بائیں طرف پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور ان کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی براجمان تھے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے وفود کی صورت میں اے پی سی میں شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے قبل اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس ہوا جس میں شرکت کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول اکٹھے ہال میں داخل ہوئے اور ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کااجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس کی صدارت شہباز شریف اور بلاول بھٹو زر داری نے مشترکہ طورپر کی۔ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زر داری اور شہبازشریف اکٹھے ہال میں داخل ہوئے اور ایک دوسرے کو مصافحہ بھی کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی،متحدہ اپوزیشن کے اراکین کو قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پارٹی صدر اور اپنے چچا محمد شہباز شریف کے بالکل برابر والی نشست پر براجمان تھیں۔

موضوعات:



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…