اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور بی آرٹی منصوبے کیلئے بسیں سول ورک مکمل ہونے سے قبل اور پارکنگ ایریا نہ ہونے کے باوجود منگوالی گئیں جس سے ان کے کھڑے کھڑے ناکارہ ہونے کا خدشہ ہے۔ نیا اخبار کی رپورٹ کے مطابق منصوبے کی 51بسوں کو قبل از وقت منگوایا گیا جس کی وجہ سے نہ صرف بسوں پر وارنٹی کا عرصہ گزر رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو بھی 50لاکھ روپے سے
زیادہ کا نقصان ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق سپلائر نے پہلے آگاہ کر دیا تھا کہ وارنٹی بسوں کے چلنے سے مشروط ہے ، اگر چار ماہ تک بسیں نہ چلائی گئیں تو وارنٹی موثر نہیں رہے گی ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 9بسوں کے بمپرز پر نشانات جبکہ 9بسوں پر ڈینٹ موجود ہیں جس کی وجہ سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں ان بسوں کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے ۔