شہبازشریف اورمریم نوازکا الگ الگ بیانیہ۔۔۔!!! خواجہ آصف کس کیساتھ کھڑے ہیں؟سینئر رہنما کا دھماکہ خیز اعلان

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور(ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہاہے(ن) لیگ کا بیانیہ وہی ہے جو نواز شریف کا ہے، پارٹی میں مکمل اتفاق ہے کہ بیانیہ نواز شریف کا ہے اور وہی چلے گا،نواز شریف کا بیانیہ آئین کا بیانیہ ہے کہ حاکمیت پاکستان کی عوام کی ہے۔

اگر شہباز شریف اور مریم نواز کا کوئی اختلاف ہے تو وہ ایسا نہیں جسے جھگڑے سے تشبیہ دی جاسکے۔ سابق وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں ایک رائے یہ بھی ہے کہ حکومت کو ہٹانے کیلئے فوری طور پر تحریک چلائی جائے،ن لیگ میں اس موضوع پر مختلف آراء ہیں، میں شہباز شریف اور مریم نواز کی رائے کے درمیان کھڑا ہوں، ان دونوں پالیسیوں کو ملا کر ہماری پالیسی ہونی چاہئے، ان دونوں آراء کے درمیان کہیں ہمارا راستہ ہے، نواز شریف سے میرا جذباتی لگاؤ ہے، میں سمجھتا ہوں کہ میری رائے نواز شریف کی رائے کے قریب ہوگی، مجھے کلیم ہے کہ میں نواز شریف کو اچھی طرح جانتا ہوں۔ خواجہ آصف نے مزیدکہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کی بات گڈ کوپ بیڈ کوپ والی نہیں ہے، مریم نے جو بات کی ہے وہ میری اور شہباز شریف کی بھی رائے ہے کہ حکومت ہماری میثاق معیشت کی پیشکش پر عملدرآمد چاہتی ہے تو بجٹ میں عوام دشمن اقدامات کو واپس لے کر عوام دوست اور بزنس فرینڈلی بجٹ بنایا جائے، بجٹ میں ترامیم کی جاسکتی ہیں اس کیلئے بجٹ میں ایک دو دن تاخیر بھی ہوجائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اگر ہماری تجاویز پر پیشرفت ہوتی ہے تو حکومت اور اپوزیشن میثاق معیشت بھی کرسکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…