اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ایک سیاستدان ہے اور کافی اہم سیاستدان ہے ، ایک پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وہ ملک اس وقت سخت ناراض ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ میں اس سیاستدان کے
ساتھ کسی صورت گزارا نہیں کر سکتا۔میں ملنے آیا ہوں تو اس کو بیٹھنے کے آداب نہیں ہیںنہ ہی اس کو گفتگو کا کوئی انداز آتا ہے۔ یہ سب ایک تیسرے آدمی کو کہا گیا ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اب میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔سینئر صحافی نے اس سیاستدان کا نام تو نہیں بتایا لیکن اس سے قبل حکومتی رہنماؤں کے سفارتی آداب پر کئی سوالات اٹھائے جا چکے ہیں۔