پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

میری پریس کانفرنس کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا، مریم نواز نے تردید کردی

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نوازنے اپنی پریس کانفرنس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرے بیان کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا،میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے،شریف خاندان الحمدللّٰہ مکمل طور پر متحد ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ میری گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کو اخبارات اور میڈیا میں سیاق و سباق سے ہٹ کے پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ میرا اور میرے چچا کا انتہائی ادب و احترام اور پیار محبت کا رشتہ ہے وہ پارٹی کے صدر ہیں اور ہر معاملے پر ان کو اعتماد میں لینا میرے فرائض میں شامل ہے۔بجٹ تقریر کے دوران میاں شہباز شریف صاحب نے کہا کہ ان کی میثاق معیشت کی پیشکش کو جو انہوں نے ستمبر 2018 میں کی تھی اس کو پائے حقارت سے ٹھکرا یا گیا جس کے جواب میں سپیکر نے کہا کہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔سپیکر کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا it’s never too late.۔انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو میں میں نے معیشت کی زبوں حالی کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور جعلی حکومت کی نالائقی نے معیشت کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے  اور معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے اس حوالے سے میرے بیان کو جس طرح پیش کیا گیا اس سے میری اور میرے چچا کی دل آزاری ہوئی،شریف خاندان الحمدللّٰہ مکمل طور پر متحد ہے اور ہمارے درمیان کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مخالفین نے 30 سال سے یہ کوشش کی ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان تفرقہ ڈالا جائے مگر اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے شریف خاندان متحد ہے اور انشاء اللہ متحد ہی رہے گا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…