پشاور (آن لائن) وفاقی حکومت نے گریڈ 1سے گریڈ 5تک کے ملازمتوں پر بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ وفاق نے میرٹ پر بھرتیاں کرنے اور سفارشی کلچر کوختم کرنے کے لئے نیا سسٹم مرتب کیا ہے ۔ اس ضمن میں متعلقہ محکموں ، وزارتوں اور چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ سول سرونٹ ایکٹ 1973میں بھرتیوں کا طریقہ کار کے رول میں ترامیم کر دی گئی ہیں
نئی ترمیم کے تحت گریڈ 1سے گریڈ 5تک ملازمتوں پر اب بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی جو درخواست گزار بھی اہلیت رکھتے ہو نگے ان کو بغیر انٹرویو کے قرعہ اندازی سے بھرتی کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے پہلے سے اس کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اب گریڈ 1اور گریڈ 2کے بجائے گریڈ 1سے گریڈ 5تک آسامیوں کے لئے مقامی ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کیاجا سکے گا ۔