جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ایف اے ٹی ایف کا مطالبہ تسلیم، حکومت نے تمام مالیت کے پرائز بانڈز سے متعلق حیرت انگیز فیصلہ کر لیا

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبہ کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت نے پرائز بانڈز کی آڑ میں چھپے کرپشن کے پیسے کو نکالنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے، میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر آپ تمام مالیت کے پرائز بانڈز کی رجسٹریشن کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے، اس رجسٹریشن میں ملکیت بھی ظاہر کرنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پندرہ سو سے چالیس ہزار کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 40 ہزار روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والے شہریوں کو اپنے پرائزبانڈ رجسٹر کروانے کے لیے 31 مارچ 2020 تک کی مہلت دے دی تھی۔وزارت خزانہ نے اپنے جاری بیان میں کہا تھا کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 40 ہزار روپے کا پرائزبانڈ رکھنے والے افراد متعدد سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے، جن میں 40 ہزار روپے والے بیئر رپرائز بانڈ ہولڈر کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ اپنے بانڈز کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل بینک آف پاکستان، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک آف پاکستان، حبیب بینک آف پاکستان اور بینک الفلاح کی مجاز برانچز سے رجسٹرڈ پرائز بانڈ میں تبدیل کروا سکیں گے۔اس کے علاوہ 40 ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈ رکھنے والوں کو یہ سہولت بھی حاصل ہوگی کہ وہ اس کے بدلے میں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس یا اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کمرشل بینکس کی مجاز برانچز یا مراکز قومی بچت سے حاصل کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بہت پرکشش ہے، جہاں ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع 12.41 فیصد اور اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر اوسط سالانہ منافع 11.57 فیصد ہے۔ای سی سی کی جانب سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ 40 ہزار روپے والے بیئرر پرائز بانڈ رکھنے والے افراد اگر اسے کیش (نقد رقم میں تبدیل) کرانا چاہیں تو یہ رقوم پرائز بانڈ ہولڈر کے دیے گئے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیں گی

اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور تمام بینکس متعلقہ افراد کی پوری معاونت کریں گے تاکہ رقوم ان کے متعلقہ بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جاسکیں۔40 ہزار روپے والے بیئر رپرائز بانڈز کو رجسٹرڈ پرائزبانڈ میں تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔40 ہزار روپے والے بیئرر پرائز بانڈ کو ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس سے تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔40 ہزار روپے والے بیئرر پرائز بانڈ کے بدلے میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کیش حاصل کیا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں 40 ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈز 31 مارچ 2020 تک رجسٹرڈ کروائے جاسکتے ہیں اور بیئرر بانڈ ہولڈر اعلان کردہ کسی ایک یا تینوں سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ مذکورہ بیئرر بانڈ رکھنے والوں کا سرمایہ محفوظ رہے گا۔ای سی سی میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 40 ہزار روپے کے بیئرر بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی جبکہ قومی پرائز بانڈز قوانین مجریہ 1999 کے تحت سابقہ قرعہ اندازیوں میں جیتے گئے انعامات، قرعہ اندازی کی تاریخ سے 6 سال کی مدت کے اندر حاصل کرنے کی سہولت بدستور برقرار رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…