جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف کو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے،مریم نواز کی پریس کانفرنس کو مسلم لیگ (ن)پر خود کش حملہ قرار دیدیا گیا، مسلم لیگ (ن)دو بیانیوں میں دھنس گئی

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کو مسلم لیگ (ن)پر خود کش حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)دو بیانیوں میں دھنس گئی ہے،مریم نواز کو مریم نواز کو اپنے چچا سے پارٹی صدارت کا استعفیٰ بھی طلب کرلینا چاہیے تھا،مریم نواز صاحبہ آپ ضمانت پر ہیں،آپ کے جرم ختم نہیں ہوئے،یہ نیا پاکستان ہے،صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی،

بیماری کے نام پر آہ و بکا کی جارہی ہے،نواز شریف کو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے،بلاول کو سیاسی بلوغت کی ضرورت ہے۔ ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ امیر قطر کا دورہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا وزیراعظم پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف ہے،قطر کیساتھ جو معاہدے ہونے جارہے ہیں وہ نئی نوید سحر کا پیغام دینگے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ذاتی مفادات کے لیے قطر سے خط لکھوائے جاتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میاں صاحب نے اپنی ذات کو نوازنے کیلئے قوم کو شرمندہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے آج اپنی ہی جماعت پر خودکش حملہ کیا،مسلم لیگ ن دو بیانیوں میں پھنس نہیں بلکہ دھنس چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو اپنے چچا سے پارٹی صدارت کا استعفیٰ بھی طلب کرلینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے میثاق معیشت کو مذا ق قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کی رہنما کی جانب سے لمبی تقریر کی گئی،خاتون نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو سیاست کے لیے استعمال کررہی ہیں،اس رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز کو اپنی قابلیت پر شک ہوگا،اگر ملک کے ستر سالہ قیدیوں کی میڈیکل رپورٹس سامنے آئیں تو سب بیمار ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ بیماری کے نام پر آہ و بکا کی جارہی ہے،نواز شریف کو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہاکہ ایک وہ لیڈر ہے جو اقتدار میں آنے سے پہلے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ لیتا ہے،دنیا عمران خان کی ایمانداری کو مانتی ہے،کیا پدی کیا پدی کا شوربہ۔ انہوں نے کہاکہ میرا لیڈر نہیں چاہتا کہ بیٹی پر بات جائے،

میں نے منہ کھولا تو مریم نواز کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کا حال بے حال ہے۔ انہوں نے کہاکہ سزایافتہ راجکماری نے آج بہت لمبا لیکچر دیااور اپنے چچا کی سوچ کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے اپنے والد کی صحت پر سیاست کی، انہوں نے کہاکہ مریم نواز صاحبہ آپ ضمانت پر ہیں آپ کے جرم ختم نہیں ہوئے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مریم نواز صاحبہ یہ نیا پاکستان ہے یہاں صرف آئین اور قانون کی حکمرانی ہو گی۔

معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن نے تو حکومت کے خلاف تحریک چلانی تھی کہاں گئی وہ تحریک؟۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے بغض آپکی گفتگو میں نظر آتا ہے،انکوائری کمیشن کے نتائج سے خاتون بخوبی آگاہ ہیں،عمران خان کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نواز شریف کوجیل سے باہر نکالنے کے لیے

مریم نواز ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلاول کو سیاسی بلوغت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے خلاف احتجاجی تحریک آج دم توڑ گئی،اسکا مطلب ہے یہ سب گیدڑ بھبھکیاں ہیں،یہ گیدڑ بھبھکیاں عمران خان کو پریشرائز کرنا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن نے چالیس چوروں کو پکڑنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس اور دوسرے قومی مسائل پر آپکا کردار دنیا جانتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…