بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن) نے قومی ترقیاتی کونسل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو شامل کرنے پر بڑا اعتراض کر دیا، دو ٹوک اعلان

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل عوام سے مذاق اور اپنی ناکامی کا اعتراف ہے جب کہ عسکری قیادت کی اس کونسل میں شمولیت سمجھ سے بالاتر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روزکراچی میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، شاہ محمد شاہ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

سمجھ نہیں آرہا حالانکہ نیشنل سیکورٹی کونسل موجود ہے جس میں ملک کے تمام معاشی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے اور اس کونسل میں سیویلین اور فوجی ادارے موجود ہیں، نیشنل ڈیولپمنٹ کونسل کے بھی وہی ممبر ہیں جو ایکنک کے بھی ہیں اب اس میں عسکری قیادت کو کیوں شامل کیا گیا؟ اس کی سمجھ نہیں آتی کیونکہ ان کی تجاویز تو نیشنل سکیورٹی کونسل سے بھی ملتی ہے، موجودہ حالات میں اکنامک سیکورٹی اور نیشنل سیکورٹی ایک ہی چیز ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف سے اچانک پارٹی ورکرز کے ملنے پر پابندی لگادی گئی، اہل خانہ میں سے بھی صرف چند افراد کو ملنے کی اجازت دی گئی ہے حکومت انتقام کی سیاست کررہی ہے۔خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارے دور میں مہنگائی 4 فیصد جب کہ رواں مالی 13 فیصد ہوچکی ہے، ترقی کی شرح 5 فیصد سے بھی بڑھ گئی تھی اور اس سال شرح نمو 3 فیصد سے بھی نیچے رہے گی، بجٹ خسارہ 2226 ارب روپے سے بڑھ کر 3200 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے، جو حکومت 4 ہزار ارب جمع نہ کرسکی وہ 5550 ارب روپے کیسے جمع کرے گی؟ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے انکم ٹیکس سلیب کو آسان کرکے 10 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایا تھا، اب 50 ہزار روپے کمانے والا بھی انکم ٹیکس دے گا، یعنی ایک طرف غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا گیا تو دوسری طرف ان کا ٹیکس سلیب بھی بڑھا دیا گیا ہے اگر انکم ٹیکس کی کم از کم حد ایک لاکھ برقرار رکھی جاتی تو صرف 7 سے 8 ارب روپے کا نقصان ہوتا،

اب ٹیکس بڑھاکر جینا بھی مشکل بنادیا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قرضوں کی جانچ پڑتال کرنے والا کمیشن پتا نہیں کس بات کی تحقیقات کرے گا؟ قرضہ کیسے لیا کس سے لیا اس کی تفصیل تو ا?دھے گھنٹے میں محکہ خزانہ سے بھی مل سکتی ہے، جو ادارے اس کمیشن میں شامل ہیں انہیں معاشی حقائق کا علم نہیں، وہ تو سیکھنا شروع کریں گے اور ایک ایسی رپورٹ پیش کریں گے جس کا سر ہوگا نہ پیر، یہ وہ جے آئی کی رپورٹ ہوگی جو پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے گرفتار کرنا ہے تو کرلیں میں تیار ہوں،

لوگ نیب کو بھی جانتے ہیں اور مجھے بھی جانتے ہیں، مریم نواز نائب صدر ہیں وہ کسی سے بھی مل سکتی ہیں اسے کوئی اور رنگ نہ دیا جائے، ہم نہیں چاہتے تھے عوام سڑکوں پر ہوں اور گاڑیاں جلاتے پھریں، مسلم لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کراچی میں 20 لاکھ افراد اب دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھاسکتے بعض کے لیے تو ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل بنادیا گیا ہے، ہم نے ایمنسٹی اسکیم پیسے جمع کرنے کے لیے نہیں لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے متعارف کرائی تھی مگر پھر بھی (ن) لیگ کے دور میں 124 ارب روپے جمع ہوئے تھے مگر موجودہ حکومت کی ایمنسٹی میں اب تک صرف 48 کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں اور عوام پر 1600 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…