اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

اب ہر پاکستانی کا مالی ڈیٹا حکومت کی گرفت میں ایف بی آر نے آن لائن پروفائل سسٹم جاری کر دیا، ٹیکس پروفائل سسٹم کو استعمال کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ تفصیلات جاری

datetime 21  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کیلئے آن لائن پروفائل سسٹم کا اجرا کردیا۔جمعہ کو یہاں وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آج سے ڈیٹا کی رسائی عوام کودے دی گئی ہے، ہمارے پاس ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن کا ڈیٹا موجود ہے،

شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنے بارے میں آن لائن معلومات لے سکیں گے، دستیاب ڈیٹا کے علاوہ اضافی معلومات کی بنیاد پر ٹیکس اسیسمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے لیے اپنے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری ممکن ہوگی، کوئی شخص کسی دوسرے کا پروفائل استعمال نہیں کرسکے گا۔شبر زیدی نے بتایا کہ نادرا کی مدد سے تمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، بینک ٹرانزیکشن اور یوٹیلیٹی بلوں سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔چیئرمین ایف بی آر تنے کہاکہ کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسرا شخص حاصل نہیں کر سکے گا، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرز کا بھی خیال رکھا گیا ہے، ایمنسٹی اسکیم کے علاوہ بھی شہری ایف بی آر سے آن لائن ڈیٹابیس کی معلومات لے سکیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر نوٹس بھی جاری کیے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال 2 حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں، انہوں نیکوئی ڈیٹا بیس تیارہی نہیں کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ساڑھے پانچ لاکھ افراد کا ڈیٹا تیار کیا ہے۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ ہمارے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کی معلومات کو ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے ۔ چیئر مین ایف بی آر نے بتایاکہ ایف بی آر کی معلومات نادرہ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ،پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اب ڈیٹا کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…