اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شریف خاندان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، حمزہ شہباز کا بچنا مشکل،ثبوت مل گئے،چونکا دینے والے انکشافات‎

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شیخ رشید احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز مجھے بچتے ہوئے نظر نہیں آ رہے، ان کے خلاف ٹھوس شواہد ہیں، انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو سامنے بٹھا کر ریکارڈنگ کی گئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہیں تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے،نواز شریف کو اس مقام پر ا ن کی بیٹی نے پہنچایا ہے،

وفاقی وزیر نے ریلوے میں 10 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جولائی کے پہلے ہفتہ میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہو جائے گا اور بجٹ بھی پاس کر لیا جائے گا۔ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خوش نہیں لیکن وہ ہم سے نفرت بھی نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ریلوے کے خسارے کو کم کیا جبکہ ریلوے کے تمام ٹی ایل اے ملازمین کو کنفرم کر دیں گے اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز پر معذور افراد کے بیت الخلا بنائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارا مسئلہ گھی، چینی، آٹا اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہے۔ میثاق معیشت کی طرف بڑھنا اچھی بات ہے لیکن جب میں کہتا تھا کہ یہ ڈیل اور ڈھیل مانگ رہے ہیں تو کوئی یقین نہیں کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے ہیں میری گرفتاری سے کاروباری افراد خوفزدہ ہیں اور اس کے برعکس کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ کرپٹ لوگ گرفتار ہوں۔ دوسری طرف آصف زرداری کو قید میں جو سہولیات حاصل ہیں وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں بھی نہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان میں وراثتی لڑائی جاری ہے۔ ایک شہباز مسلم لیگ اور دوسری نواز مسلم لیگ ہیں تاہم میری اور شہباز شریف کی ایک ہی پارٹی ہے۔انہوں نے نواز شریف پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اس مقام پر ا ن کی بیٹی نے پہنچایا ہے اور نواز شریف کو جو بیماری ہے اس کا علاج پاکستان میں ممکن ہی نہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ وہ ایم ایل ون اور نالہ لئی کے منصوبوں کے بعد سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ 3 جولائی کو سرسید ایکسپریس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…