اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک کا کوئی بڑا کسٹمر ہو تو وہ اس کسٹمر کے گھر بھی پہنچ جاتے ہیں لیکن بے حسی کی انتہا دیکھئے کہ ایک بینک میں بائیو میٹرک کروانے کے لیے صارف کو اس کے لواحقین سٹریچر پر لے کر آئے ہیں اور یہ بیمار شخص
بینک میں آ کر بائیو میٹرک تصدیق کروا رہا ہے۔ بینک کے اس نظام کی وجہ سے اس شخص کو بیماری کی حالت میں بینک سٹریچر پر آنا پڑا ہے۔ بینک والوں کا مفاد ہو تو وہ مشین لے کر گھر پہنچ جاتے ہیں اور صارف کا مفاد ہو تو بے حس بن جاتے ہیں۔