جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا، ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے نیب کی پانچ رکنی اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم برطانیہ (لندن) جائے گی۔ نیب ٹیم کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کریں گے۔ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے حکومت پاکستان اور برطانیہ کے مابین سمجھوتہ ہو چکا ہے۔

گرین سگنل ملنے کے بعد نیب کی ٹیم کو لندن بھجوانے کے لئے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ نیب ٹیم میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب ہیڈ کوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ حکومت نے بھی نیب کا مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ اسحاق ڈار کی گرفتاری نواز شریف اور شہباز شریف کیلئے ایک زہر قاتل ہے۔ اسحاق ڈار بنیادی طور پر ایک ڈرپوک آدمی ہیں اور گرفتاری کے پہلے ہی دن شریف خاندان کی تمام کرپشن کے ثبوت نیب کو دے دینگے۔ ماضی میں بھی اسحاق ڈار نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا کہ نواز شریف خاند ان منی میں ملوث ہے لیکن بعد میں یہ کرپٹ شخص مکر گیا ہے۔ اسحاق ڈار کی کرپشن بارے اہم مقدمات مقامی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ اسحاق ڈار سابق وزئر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مدد سے لندن بھاگ گئے تھے۔ اسحاق ڈار کو لندن بھاگنے میں مدد شاہد خاقان عباسی نے دی تھی۔ اسحاق ڈار پہلے ازبکستان کے طیارے پر گئے تھے وہاں سے براہ راست دبئی اور لندن بھاگ گئے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…